[REQ_ERR: OPERATION_TIMEDOUT] [KTrafficClient] Something is wrong. Enable debug mode to see the reason. کورونا وائرس اور حکومت بلوچستان کے اقدامات،مشیر صحت کا اظہار اطمینان – Daily Ahem Khabar

کورونا وائرس اور حکومت بلوچستان کے اقدامات،مشیر صحت کا اظہار اطمینان

غذائی قلت کے تمام بنیادی محرکات کا جائزہ لیکر مسئلے کی بنیادی وجوہات کو سمجھے بغیر اس کا پائیدار حل ممکن نہیں، پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی

وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے بلوچستان سمیت ملک بھر میں صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے ملک میں طبی ڈھانچے کی بہتری ممکن ہوگی

کوئٹہ(ویب ڈیسک)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی زیر صدارت انٹرنل منسڑیریل ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کونسل کا ویڈیو لنک اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں چاروں صوبوں سے محکمہ صحت کے وزراءکو مدعو کیا گیا تھا پنجاب کی نمائندگی صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد ، سندھ کی نمائندگی صوبائی وزیر ڈاکٹر عذرا پیچوہو، بلوچستان کی نمائندگی پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی اور خیبر پختون خواہ کی نمائندگی صوبائی وزیر تیمور جھگڑا نے کی.

اجلاس میں چاروں صوبوں سے وزارت صحت کے نمائندگان نے اپنے اپنے صوبے میں وزیر اعظم ہیپاٹائٹس سی کنٹرول پروگرام، بچوں میں غذائی قلت سے متعلق اقدامات، نرسنگ مڈ وائفری تربیتی پروگرام اور یونیورسل ہیلتھ کوریج پیکج پر پیش رفت سے متعلق آگاہی دی، بلوچستان سے پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ صوبے میں جاری مختلف نیوٹریشن پروگرامز کو بار آور اور مفید بنانے کے لئے ایک ڈائریکٹوریٹ کے زیر انتظام کردیا گیا ہے جبکہ بچوں میں غذائی قلت کے مسائل سے متعلق نیشنل لیول کی ایک کیس اسٹیڈی پشین میں جاری ہے.

انہوں نے کہا کہ غذائی قلت کے تمام بنیادی محرکات کا جائزہ لیکر مسئلے کی بنیادی وجوہات کو سمجھے بغیر اس کا پائیدار حل ممکن نہیں، اس کے ساتھ ساتھ سوشل موبلائزیشن اور معاشرتی رویوں میں تبدیلی کے لیے باقائدہ مہم چلانا ناگزیر ہے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے بتایا کہ بلوچستان میں چھ نرسنگ اسکولوں کو اپ گریڈ کرکے نرسنگ کالجز کا درجہ دے دیا گیا ہے صوبے میں 7 مزید نرسنگ کالجز قائم کئے جاررہے ہیں بلو چستان میں اسوقت 16 مڈ وائفری اسکول اور 6 پبلک ہیلتھ اسکول فعال ہیں صوبے میں ٹرینڈ مڈ وائفری کی تعداد 650 سے زائد اور پبلک ہیلتھ اسکولز سے ٹرینڈ ایل ایچ ویز کی تعداد 470 سے زائد ہے.

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں نرسنگ ڈپلومہ ختم کرکے ڈگری پروگرام متعارف کرایا گیا ہے اور یہ امر باعث اطمینان ہے کہ مقامی خواتین کی ایک بڑی تعداد نرسنگ کے شعبے کو اپنا رہی ہیں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سی کے خلاف وزیر اعظم پروگرام صحت کے شعبے میں ایک غیر معمولی اور موثر پیش رفت ہے جس کے فوائد سے بلوچستان بھی مستفید ہوگا وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان صوبے سے ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے لیے حکومتی اقدامات کی پیش رفت کا ازخود جائزہ لے رہے ہیں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے بتایا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج پیکج کے تحت بلوچستان میں مرحلہ وار عمل درآمد جاری ہے اور اشتراکی حکمت عملی کے تحت اس پیکج کے دائرہ کار میں بتدریج اضافہ کیا جارہا ہے

وزیر اعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے حکومت بلوچستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے بلوچستان سمیت ملک بھر میں صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے ملک میں طبی ڈھانچے کی بہتری ممکن ہوگی اور سرکاری سطح پر عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی دستیابی ممکن ہوسکے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *