مستونگ میں غیر قانونی پلاسٹک کے خلاف کارروائی چار دکانیں سیل
مستونگ////اداره تحفظ ماحوليات بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل محمد ابراہیم بلوچ کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنرمستونگ بہرام سلیم بلوچ اور ایس ایس پی مستونگ اللہ بخش بلوچ کے تعاون سے ادارہ تحفظ ماحولیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر شوکت بنگلزئی نے ایس ایچ او سٹی تھانہ نذیر احمد لانگو کے ہمراہ مستونگ شہر میں غیر قانونی پلاسٹک کے خلاف کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران چار دکانوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ بڑی مقدار میں پلاسٹک ضبط کر لیا گیا۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر شوکت بنگلزئی نے کہا کہ ادارہ تحفظ ماحولیات کے قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو بھی شخص یا دکاندار ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف اداره تحفظ ماحولیات کے قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے عوام اور تاجروں سے اپیل کی کہ وہ ماحول دوست متبادل استعمال کرکے ماحولیاتی تحفظ میں ادارہ تحفظ ماحولیات کا ساتھ دیں۔

