جمعرات, جنوری 22, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ میں 18 کروڑ  روپے سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط

کوئٹہ میں 18 کروڑ  روپے سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط

کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے اٹھارہ کروڑ  روپے سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ سامان  ضبط کرلیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق یہ کارروائیاں کوئٹہ اور منگوچر، ضلع قلات میں انٹیلیجنس بیورواور فرنٹیئر کور کے تعاون سے انجام دی گئیں۔

ضبط کیے گئے سامان میں غیر ملکی چھالیہ، سگریٹ، ٹائر، کپڑا اور کمپیوٹر سرورز شامل ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بروقت تعاون نے ان کارروائیوں کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ایف بی آر اسمگلنگ کے خلاف سخت انفورسمنٹ  اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

ایف بی آر کا کہنا تھا کہ قانون کی مکمل پاسداری اور قومی اقتصادی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے