جمعرات, جنوری 22, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںامریکا نے 20 برسوں میں افغانستان کی تعمیرِ نو پر 144 ارب...

امریکا نے 20 برسوں میں افغانستان کی تعمیرِ نو پر 144 ارب ڈالر خرچ کر ڈالے

امریکا نے 20برسوں میں افغانستان کی تعمیرِ نو پر 144 ارب ڈالرخرچ کر ڈالے،امریکی اسپیشل انسپیکٹر جنرل برائے تعمیر نو افغانستان نے حتمی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کےمطابق یہ اخراجات دوسری جنگِ عظیم کے بعد یورپ کی بحالی کے لیے بنائے گئے مارشل پلان سے بھی زیادہ تھے،لیکن افغان حکومتوں کی کرپشن اور بدعنوانیوں کے باعث عام افغان شہری آج بھی بھوک۔ قحط اور بے روزگاری کا شکار ہے۔

رپورٹ کےمطابق جنگی کارروائیوں پرامریکا نے 763 ارب ڈالراضافی خرچ کیے،90 ارب ڈالرسےجدید افغان فوج کھڑی کی گئی لیکن وہ امریکی انخلا ہوتے ہی بکھر گئی،افغان فورسز کےلیے147ہزار گاڑیاں 4 لاکھ 27 ہزار ہتھیار اور 162 طیارے دیے گئے۔

امریکی فوج نے 7.1ارب ڈالر کا اسلحہ افغانستان میں ہی چھوڑدیا،سقوط کابل کےبعد بھی امریکا نے 4 سالوں میں طالبان حکومت کو 3.83ارب ڈالرکی امداد دی،عالمی عطیہ دہندگان نے 8.1 ارب ڈالر فراہم کیے،لیکن عام افغان شہریوں کو آج بھی بھوک،قحط اور بے روزگاری کا سامنا ہے

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے