قلات۔ ضلع قلات میں منشیات اور اسمگلنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن اربوں روپیہ کے منشیات اور غیر ملکی سامان برآمد کرلیاگیا۔
ضلعی انتظامیہ قلات کسٹم اور ایف سی کی جانب سے مشترکہ کاروائی کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرقلات منیراحمددرانی کے سربراہی میں ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن کسٹم اور ایف سی کی جانب سے خالق آباد میں تین بڑے گوداموں پر چاپہ ماراگیا جس میں اربوں روپیہ کے منشیات غیرملکی سامان برآمدکرلیاگیا
ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق مشترکہ کاروائی میں دس ہزار ٹن چالیہ ہزاروں میٹر کپڑے ٹائر اور دیگر غیر ملکی سامان برآمدکرلیاگیا جسکی مالیت اربوں روپیہ کی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہاہیکہ منشیات اور سمگلنگ کے خلاف کاروائی میں برآمد کیئے جانے والے منشیات اور دیگر غیرملکی سامان کو قانونی کاروائی کے لیئے کسٹم کے حوالے کردیاجائیگا۔
ڈپٹی کمشنر منیر درانی نے کہاہیکہ علاقے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کے لیئے تمام تروسائل بروے کار لایاجارہاہے منشیات ایک لعنت ہے جو نسلیں تباہ کردیتاہے نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے دوررکھنے کے لیئے منشیات کے خلاف بھرپور کاروائی کررہے ہیں
علاقے میں غیرملکی سامان کی اسمگلنگ گوداموں اور منشیات کے خلاف Zeero Toleranc کی پالیسی پر عملدرآمد ہرصورت یقینی بنایاجائیگ اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کاباقاعدہ آغاز کردیاگیاہے اسمگلنگ کرنے اور دیگر منفی سرگرمیوں میں حصہ لینے والوں کے خلاف گھراتنگ کیاجارہاہے انکے خلاف قانونی کاروائی کرکے اسمگلنگ کا مکمل خاتمہ کردیاجائیگا۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ قلات

