جمعرات, جنوری 22, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںیمن کے علیحدگی پسند گروپ کا جنوبی ریاست کے قیام کیلئے منصوبےکا...

یمن کے علیحدگی پسند گروپ کا جنوبی ریاست کے قیام کیلئے منصوبےکا اعلان

جنوبی یمن کے علیحدگی پسند گروپ سدرن ٹرانزیشنل کونسل(ایس ٹی سی) نے یمن میں جنوبی ریاست کے قیام کے لیے 2 سالہ منصوبے کا اعلان کردیا۔

علیحدگی پسند گروپ نے متنازعہ جنوبی یمن کیلئے نیا  آئین اپنانے کا ارادہ بھی ظاہر کردیا اور کہا کہ یہ علیحدگی نہیں بلکہ ریاست کی مکمل خودمختاری کی طرف ایک قدم ہے۔

گروپ نے  علیحدگی کے حوالے سے ریفرنڈم کرانے کا بھی اعلان کردیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز  یمن میں فضائی حملہ ہوا جس کے نتیجے میں علیحدگی پسند سدرن ٹرانزیشن کونسل کے 7 جنگجو مارے گئے۔

اس حوالے سے غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے بتایا کہ ایس ٹی سی کے عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ یہ حملے سعودی قیادت میں قائم اتحاد کی جانب سے کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ ایس ٹی سی کی جانب سے صوبہ حضرموت اور المہرہ کے بڑے حصوں پر قبضے کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ فضائی حملوں کے نتیجے میں جانی نقصان کی اطلاع ملی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حضرموت کے شہر سیئون میں ہوائی اڈے اور ایک فوجی اڈے کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے