جمعرات, جنوری 22, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان میں 664 نئے سکول کھل گئے، 45 ہزار بچوں نے داخلہ...

بلوچستان میں 664 نئے سکول کھل گئے، 45 ہزار بچوں نے داخلہ لیا، اگلے ماہ مزید 600 کھولیں گے: چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان

بلوچستان میں 664 نئے سکول کھل گئے، 45 ہزار بچوں نے داخلہ لیا، اگلے ماہ مزید 600 کھولیں گے چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان

کوئٹہ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت صوبے میں اسٹریٹجک ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے اسٹریٹیجک پراجیکٹس میں تیزی لانے اور گورننس کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے صوبے کی مجموعی ترقی اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار ٹریکنگ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت پر تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے صوبے میں 664نئے سکولز کھولے جس کے باعث بچوں کے اندراج میں اضافہ ہوا ہے اور 45000 بچوں نے ان سکولوں میں داخلہ لیا ہے اور اگلے ماہ 600 مزید سکولز کھولے جائیں گے۔ اس کے علاؤہ سٹریٹیجک منصوبوں میں سڑکوں کے نیٹ ورکس، رواں سال پہلے مرحلے میں 8 ٹاؤنز کو سولر سسٹم کے ذریعے بجلی کی فراہمی، کمانڈ ایریا ڈویلپمنٹ، 8 شہروں کے لیے سیف سٹی پروجیکٹ، میونسپل سروسز بہتر کرنے، عوام کی شکایات کے ازالے کا طریقہ کار، 3000 سکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیر، پینے کی صاف پانی کی فراہمی اور شہری ترقی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے