جمعرات, جنوری 22, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان کے ضلع پشین میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

بلوچستان کے ضلع پشین میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

بلوچستان کے ضلع پشین میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ موٹر سائیکل میں نصب بم کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ پشین کے علاقے سرخاب چوک میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ایک موٹر سائیکل پر دھماکہ خیز مواد نصب کر کے کھڑا کر دیا تھا۔ مشتبہ موٹر سائیکل کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری طور پر علاقے کو محفوظ بناتے ہوئے موٹر سائیکل کی تلاشی لی، جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ موٹر سائیکل میں نصب بم کو ناکارہ بنا دیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق موٹر سائیکل میں تقریباً ڈیڑھ کلو گرام بارودی مواد نصب تھا، جس میں بال بیرنگ اور چھرے بھی شامل تھے۔

واقعے کے بعد پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے