اتوار, دسمبر 28, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان: 10روز میں آٹے کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ

بلوچستان: 10روز میں آٹے کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ

بلوچستان میں آٹے کے بحران کے باعث 10روز کے دوران آٹے کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔ 

کوئٹہ میں دکانداروں کا کہنا ہے کہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2500 روپے سے تجاوز کرگئی، فلور ملز سے آٹا مہنگے داموں مل رہا ہے۔ 

دوسری جانب فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ سے گندم کی ترسیل پر پابندی ہے، محکمہ خوراک کے پاس گندم کا اسٹاک موجود نہیں۔ 

فلور ملز مالکان کے مطابق گندم ترسیل پر پابندی ختم نہ ہوئی تو بحران بڑھ سکتا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے