جمعرات, جنوری 22, 2026
ہوماہم خبریںنائجیریا میں مسجد میں خود کش دھما کے کے باعث 5 نمازی...

نائجیریا میں مسجد میں خود کش دھما کے کے باعث 5 نمازی جاں بحق، 35 زخمی

نائجیریا کی ایک مسجد میں خودکش بم دھماکے سے 5 نمازی جاں بحق اور 35 زخمی ہو گئے۔

خبرایجنسی کے مطابق پولیس نے تصدیق کی کہ دھماکا ریاست بورنو کے شہر میدوگوری کی ایک مسجد میں ہوا جس سے 5افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو علاج کے لیے میدوگوری یونیورسٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب لوگ عشا کی نماز ادا کر رہے تھے کہ ایک خودکش بمبار نے خود کو دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ تاحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم مقامی افراد کا خیال ہے کہ یہ حملہ انتہا پسند تنظیم ’’بوکو حرام‘‘ کے دہشت گردوں نے کیا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے