کراچی کےمختلف علاقوں دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگئی،جس کےباعث کئی بین الاقوامی پروازیں دیگر ائیرپورٹس منتقل کردی گئیں۔
کراچی میں صبح کےوقت سرجانی ٹاؤن،سپر ہائی وے، سہراب گوٹھ، گلستان جوہر، آئی آئی چندریگر روڈ، کلفٹن، ڈیفنس کے اطراف میں دھند کا راج رہا۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کےمطابق دھندکےباعث کراچی آنےوالی6بین الاقوامی پروازیں دیگر ائیرپورٹس منتقل کی گئیں،محدودحدِنگاہ میں پروازوں کی منتقلی معمول کاحفاظتی اقدام ہے۔
4غیرملکی ہیڈلائنزکی پروازیں کراچی کےبجائےمسقط منتقل کی گئی،نجی ایئرلائن کی پروازجدہ سے کراچی کے بجائے اسلام آباد،پی آئی اے کی پرواز مدینہ سے کراچی کے بجائے مسقط منتقل کی گئی۔

