اتوار, دسمبر 28, 2025
ہوماہم خبریںوفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کا فارمولہ طے کرنے...

وفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کا فارمولہ طے کرنے کےلیے 8 ورکنگ گروپس تشکیل

وفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کا فارمولہ ازسر نو طے کرنے کےلیے وزارت خزانہ نے 8 مختلف ذیلی ورکنگ گروپس کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ تمام ذیلی گروپس این ایف سی سیکرٹریٹ کی مشاورت سے میٹنگز کا شیڈول مرتب کریں گے۔ 

وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے ورکنگ گروپ کے سربراہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ہوں گے ۔ جبکہ سیکرٹری خزانہ ، چیئرمین ایف بی آر، صوبائی سیکرٹریز خزانہ ارکان میں شامل ہیں ۔ یہ ورکنگ گروپ ٹیکسز کو قابل تقسیم پول میں شامل یا خارج کرنے پر سفارشات دے گا ۔

وفاقی وزیر خزانہ دوسرے ورکنگ گروپ کے بھی سربراہ ہوں گے۔ یہ گروپ وفاق اور صوبوں میں ٹیکس آمدن کی تقسیم پر تجاویز دے گا ۔ تیسرے ورکنگ گروپ کی سربراہی بلوچستان کے وزیر خزانہ کو دی گئی ہے ۔ جو صوبوں میں وسائل کی افقی تقسیم کا نیا فارمولا طے کرے گا ۔

وزیر خزانہ پنجاب کی سربراہی میں چوتھا ورکنگ گروپ صوبائی معاملات پر وفاقی اخراجات کی شراکت کیلئے سفارشات دے گا ۔ وزیر خزانہ کے پی کے زیرسربراہی پانچواں ورکنگ گروپ ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح بہتر بنانے کی تجاویز دے گا ۔ چھٹا ورکنگ گروپ اسٹریٹ ٹرانسفرز پر سفارشات دے گا ، اس کے سربراہ وزیر خزانہ سندھ جبکہ ممبرز میں فنانس ڈویژن، صوبائی خزانہ حکام شامل ہیں ۔

ساتواں ورکنگ گروپ سابق فاٹا اضلاع کے انضمام اور حصہ داری پر سفارشات دے گا ۔ جبکہ آٹھویں ورکنگ گروپ قومی قرضوں کی ساخت اور استعمال کا جائزہ لے گا ۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے