اتوار, دسمبر 28, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکور کمانڈر بلوچستان کی یونیورسٹی آف بلوچستان کے طلباء اور اساتذہ کے...

کور کمانڈر بلوچستان کی یونیورسٹی آف بلوچستان کے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست نوجوانوں کو مثبت سوچ کے ساتھ ملکی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دی

اسلام آباد:

کور کمانڈر بلوچستان کی یونیورسٹی آف بلوچستان کے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

کور کمانڈر بلوچستان نے یونیورسٹی آف بلوچستان کے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ ملاقات کی جس میں صوبے کی ترقی، امن و امان اور نوجوانوں کے مثبت کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

طلباء نے مختلف موضوعات پر سوالات کیے جن کے جامع اور مدلل جواب دیے گئے، کور کمانڈر بلوچستان نے نوجوانوں کو مثبت سوچ کے ساتھ ملکی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔

گفتگو میں تعلیم کو قومی ترقی کی اصل بنیاد قرار دیا گیا اور طلباء کو  محنت اور نظم و ضبط اپنانے کی ہدایت کی گئی، اس بات پر زور دیا گیا کہ بلوچستان کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل ہیں۔

طلباء نے نشست کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے پاک فوج کے اقدامات کو سراہا، طلباء کا کہنا تھا کہ اس طرح کی نشستیں اعتماد، ہم آہنگی اور اداروں کے ساتھ مضبوط رابطے کا ذریعہ بنتی ہیں۔

 کور کمانڈر کی گفتگو نے نوجوانوں میں حوصلہ افزائی اور مستقبل کے لیے مثبت سوچ کو مزید مضبوط کیا، ایسی نشستیں بلوچستان کی ترقی اور نوجوان نسل کے ساتھ مسلسل رابطے کے عزم کی عکاس ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے