جمعرات, جنوری 22, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںعالمی دباؤ کے بعد اسرائیل کا غزہ امداد کیلئے اردن سرحد کھولنےکا...

عالمی دباؤ کے بعد اسرائیل کا غزہ امداد کیلئے اردن سرحد کھولنےکا اعلان

اسرائیل نے اردن کے ساتھ ایلینبی  کراسنگ کو غزہ کے امدادی سامان اور تجارتی اشیا کی آمد و رفت کے لیے دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا۔

23 ستمبر سے بند  کراسنگ  آج سےکھولی جائے گی۔ اسرائیلی سکیورٹی حکام نے بتایا کہ کراسنگ کھلنے کے بعد  ڈرائیورز  اور کارگو ٹرکس کی سخت اسکریننگ کی جائے گی اور  اس حوالے سے خصوصی سکیورٹی فورس بھی تعینات کر دی گئی۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے خبردار کیا کہ  اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو  جنگ بندی دوسرے مرحلے میں نہیں جاسکتی۔

حماس نے معاہدے پر مکمل عمل کرانے کےلیے ثالث کاروں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ بھی کردیا۔

 10 اکتوبر کے معاہدے کے باوجود غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں سے اب تک 370 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے