اتوار, دسمبر 28, 2025
ہوماہم خبریںسیلز ٹیکس آن گڈز وفاقی حکومت کے پاس ہے جس کو اکٹھا...

سیلز ٹیکس آن گڈز وفاقی حکومت کے پاس ہے جس کو اکٹھا کرنے کی ذمہ داری صوبوں کو ملنی چاہیے، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا سیلز ٹیکس آن گڈز وفاقی حکومت کے پاس ہے جس کو اکٹھا کرنے کی ذمہ داری صوبوں کو ملنی چاہیے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ صوبےپیسہ اکٹھا کرکے وفاق کودیں گےتو وفاقی حکومت کی معاشی مشکلات کم ہوں گی،اگرصوبے وفاق کےہدف سے زیادہ اکٹھا کریں تو اضافی رقم صوبوں کو دیدی جائے،سیلز ٹیکس آن گڈز اکٹھا کرنے میں 3 ٹریلین کا خسارہ ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نےمزید کہاایف بی آرکو ایسا ادارہ بناناچاہیےجس پربزنس کمیونٹی کا اعتماد بڑھے،تاجر برداری کا معیشت کی بہتری میں بہت اہم کردارہے،تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔ہرپاکستانی بوجھ نہیں ذمہ داری سمجھ کرٹیکس اداکریں،وفاقی حکومت پرمعاشی مشکلات ہیں جس کو دورکرنا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے