جمعرات, جنوری 22, 2026
ہوماہم خبریںسرکاری اداروں میں بھرتیاں اب ایٹا کے ذریعے ہوں گی، صوبائی حکومت...

سرکاری اداروں میں بھرتیاں اب ایٹا کے ذریعے ہوں گی، صوبائی حکومت کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اداروں میں بھرتیوں کا طریقہ کار تبدیل کرتے ہوئے تمام جاری اور مستقل بھرتیوں میں انٹرنل اور دیگر ایجنسیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

نئے فیصلے کے تحت اب محکموں میں تمام اسامیوں پر بھرتی ایجوکیشن ٹیسٹنگ اینڈ ایویلو ایشن اتھارٹی ایٹا کے ذریعے کی جائے گی۔

محکمہ لائیو اسٹاک، فشریز و کوآپریٹو خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ محکمے میں پہلے سے جاری بھرتیوں کو بھی فوری طور پر ایٹا سے منسلک کیا جائے۔

اعلامیہ کے مطابق اگر کسی صورت ایٹا کے بغیر بھرتی کی ضرورت پیش آئے تو اس کے لیے متعلقہ سیکریٹری سے خصوصی اجازت لینا لازمی ہوگا۔

تمام دفاتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ بھرتیوں کے اشتہارات، ٹیسٹ شیڈول اور نتائج کے سلسلے میں ایٹا کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے۔ مزید یہ کہ تمام اداروں کو سات روز کے اندر اندر نئی ہدایات پر عمل درآمد کی تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے