اتوار, دسمبر 28, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان عوامی پارٹی نے وفاقی کابینہ میں مزید حصہ مانگ لیا،ذرائع وزیراعظم...

بلوچستان عوامی پارٹی نے وفاقی کابینہ میں مزید حصہ مانگ لیا،ذرائع وزیراعظم ہاؤس

بلوچستان عوامی پارٹی نے وفاقی کابینہ میں مزید حصہ مانگ لیا ہے اور مطالبات وزیراعظم شہبازشریف تک پہنچا دیئے ہیں ۔ وعدے کے مطابق وزیر مملکت کا قلمدان دینے کا مطالبہ دہرا دیا۔

وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی نے وفاقی کابینہ میں مزید حصے سے متعلق اپنے مطالبات وزیراعظم شہباز شریف تک پہنچا دیئے۔ حکومت سازی کے وقت بی اے پی کو وزیرمملکت کا عہدہ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ بی اے پی کا مؤقف ہے کہ اتحادی جماعت ہونے کے ناطے کابینہ میں مزید نمائندگی حق ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف قریبی رفقاء سے مشاورت کے بعد ہی فیصلہ کریں گے۔ چھبیسویں آئینی ترمیم کے موقع پر بھی بی اے پی نے ن لیگ سے یہی مطالبہ دہرایا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اُس وقت بھی مطالبہ پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے