اتوار, دسمبر 28, 2025
ہوماہم خبریںریکوڈک منصوبے کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، نوکنڈی سے سبی تک...

ریکوڈک منصوبے کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، نوکنڈی سے سبی تک ریلوے ٹریک اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

ریکوڈک منصوبے کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ ریلویز نے نوکنڈی سے سبی تک چھ سو کلومیٹر ریلوے ٹریک کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈویژنل سپرٹنڈنٹ ریلویز عمران حیات خان نے بتایا کہ ریلوے لائن بیرون ممالک سے منگوائی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ٹریک اپ گریڈیشن کا کام آئندہ برس فروری میں شروع ہوگا۔ 360 ملین ڈالر کے اخراجات آئیں گے۔

عمران حیات خان کا کہنا تھا کہ منصوبہ تین سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ 

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے