پیر, دسمبر 29, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںڈیرہ مراد جمالی اور ڈیرہ اللہ یار میں دو مختلف ٹریفک حادثات...

ڈیرہ مراد جمالی اور ڈیرہ اللہ یار میں دو مختلف ٹریفک حادثات ایک شخص جاں بحق، جبکہ سب انسپکٹر شیدید زخمی

ڈیرہ مراد جمالی: ڈیرہ مراد جمالی اور ڈیرہ اللہ یار میں دو مختلف ٹریفک حادثات ایک شخص جاں بحق جبکہ سب انسپکٹر شیدید زخمی ہوگیا پولیس

پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نوتال پولیس تھانے کی حدود میں شاہراہ پر ایک تیز رفتار مزدا ٹرک نے نیشنل ہائی وے پولیس کی گشتی گاڑی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر سفردین کھوسہ شدید زخمی ہوگیا جبکہ گاڑی کو نقصان پہنچا پولیس نے زخمی کو ہسپتال پہنچادیا اور ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

دوسرا واقع ڈیرہ اللہ یار سٹی پولیس تھانے کی حدود ڈی ایچ او آفس کے قریب رکشے میں سوار شخص کا کپڑا رکشے کی چین میں پھنسنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے لاش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادی اور مزید کاروائی شروع کردی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے