اتوار, دسمبر 28, 2025
ہوماہم خبریںاسلام آباد: نامعلوم شخص کا حملہ، خنجر کے وار سے اے ایس...

اسلام آباد: نامعلوم شخص کا حملہ، خنجر کے وار سے اے ایس آئی شہید

اسلام آباد سبزی منڈی کے قریب نامعلوم شخص کے حملے میں پولیس اے ایس آئی علی اکبر شہید ہوگئے۔وزیرداخلہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کی سبزی منڈی کے قریب نامعلوم شخص کے اچانک حملے میں پولیس کے اے ایس آئی علی اکبر شدید زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اے ایس آئی پیدل جا رہے تھے کہ نامعلوم شخص نے اچانک خنجر سے ان پر حملہ کر دیا۔ شہید اہلکار اکبر خان سپریم کورٹ میں ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے افسوسناک واقعہ کا فوری نوٹس لیا اور آئی جی اسلام آباد سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر داخلہ نے شہید اے ایس آئی علی اکبر کے لواحقین سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

 محسن نقوی نے کہا کہ شہید اہلکار کے سوگوار خاندان کے غم میں وہ برابر کے شریک ہیں اور مکمل انصاف کو یقینی بنایا جائے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے