وائٹ ہاوس حملے کےبعد افغانستان سمیت 19 ممالک کےشہریوں کیلئے امریکا جانا انتہائی مشکل ہوگیا، اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نےافغان پاسپورٹ پرسفر کرنے والے تمام افراد کے لیےویزوں کا اجرا معطل کر دیا۔ پناہ کیلئےدی گئی درخواستوں پرفیصلے بھی روکنے کا اعلان کردیا۔
محکمہ خارجہ کےمطابق قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کر رہے ہیں،غیرقانونی تارکین وطن کے فیڈرل بینیفٹس ختم کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔
خیال رہےکہ دو روز قبل وائٹ ہاؤس کے قریب افغان حملہ آورکی فائرنگ سے خاتون نیشنل گارڈ ہلاک اور ایک اہلکار شدید زخمی ہوا تھا،صدرڈونلڈ ٹرمپ نےگزشتہ روز تیسری دنیا کےشہریوں کیلئے امریکا کے دروازے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

