بدھ, جون 25, 2025
ہومبلوچستانافغان مہاجرین کو زبردستی بے دخل نہ کیا جائے‘بلوچستان ہائی کورٹ

افغان مہاجرین کو زبردستی بے دخل نہ کیا جائے‘بلوچستان ہائی کورٹ

کوئٹہ:بلوچستان ہائی کورٹ نے پی او آرکارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کی جبری بے دخلی اور ہراسانی کے خلاف دائر آئینی درخواست سی پی نمبر 342/2025 کو وفاقی حکومت کے نمائندہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل محمد فرید ڈوگر کے بیان کی روشنی میں نمٹا دیا ہے۔درخواست گزاروں میں شامل ظاہر پشتون، محمد عمر خان، عبدالمجید،،نجیب علی خا تنادور خان، عبدالمنان اور آغا محمد ان تمام افراد نے مشترکہ طور پر عدالت سے استدعا کی کہ 22 جولائی 2024 کے حکومتی نوٹیفکیشن کی مدت مکمل ہونے تک انہیں نہ تو زبردستی بے دخل کیا جائے اور نہ ہی ہراساں کیا جائے۔درخواست گزاروں کی قانونی نمائندگی وکیل نصرت حسن افغانی نے کی، جبکہ وفاقی حکومت کی نمائندگی ایڈیشنل اٹارنی جنرل محمد فرید ڈوگر نے کی۔ کیس میں حکومت بلوچستان، چیف سیکریٹری بلوچستان، وفاقی وزارت داخلہ، وزارت برائے ریاستوں و سرحدی علاقوں (SAFRON)، کمشنر کوئٹہ اور انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان کو فریق بنایا گیا تھا۔دورانِ سماعت، ایڈیشنل اٹارنی جنرل محمد فرید ڈوگر نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ تمام متعلقہ حکومتی ادارے 22 جولائی 2024 کے نوٹیفکیشن کے مطابق قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے عملدرآمد کر رہیں اور پی او آر کارڈ رکھنے والے کسی بھی فرد کو ہراساں نہیں کیا جائے گا۔عدالت نے محمد فرید ڈوگر کے بیان کو ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے کیس کو نمٹا دیا۔ یہ فیصلہ بلوچستان ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس محمد اعجاز سواتی اور جسٹس محمد عامر نواز رانا پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سنایا۔درخواست گزاروں اور ان کے وکیل نصرت حسن افغانی نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے ہزاروں افغان مہاجرین کے انسانی حقوق کا تحفظ ممکن ہو سکے گا اس موقع پر نصرت افغان ایڈووکیٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ نے تمام ادارے 30جون 2025تک افغان شہریوں کو زبردستی بے دخل نہ کریں پی او آر کارڈ 30جون 2025تک کار آمد ہے اور افغان فریقین کو اے سی سی کارڈ کے حوالے سے وزارت داخلہ بلوچستان سے رجوع کریں اگر وزارت داخلہ اے سی سی کارڈ کے مسئلے کو حل نہیں کیا تو آ پ ہائی کورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ یو این ایچ سی آر کے معاہدے کے مطابق افغان شہریوں کو زبردستی نکال نہیں سکتے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے