اتوار, دسمبر 28, 2025
ہوماہم خبریںوزیرِاعلیٰ کےپی کو اگر بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کرنی ہے...

وزیرِاعلیٰ کےپی کو اگر بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کرنی ہے تو عوامی طاقت سے ایوان کی کارروائی روک دیں: محمود اچکزئی

سربراہ تحریکِ تحفظِ آئین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اگر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنی ہے تو عوامی طاقت سے ایوان کی کارروائی روک دیں۔

محمود خان اچکزئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کو تجویز ہے کہ ایوان کی کارروائی روک دیں۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کو خوش فہمی تھی کہ وہ فیڈریشن کا یونٹ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی کو گماں تھا کہ عدالت نے لکھ کر دیا ہے تولیڈر سے ملنے دیا جائے گا، اُنہوں نے دیکھا یہاں کوئی شرافت کی زبان نہیں سمجھتا۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے راولپنڈی کے گورکھ پور ناکے پر جاری دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق علامہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کے ساتھ مشاورت میں منگل کو دوبارہ اڈیالہ آنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ہے، فیملی ملاقات کے موقع پر کارکنوں کو بھی آنے کی کال دی جائے گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے