سکیورٹی فورسز نے زیارت میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام بنادیا۔
ڈپٹی کمشنر زیارت کے مطابق زیارت میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے5 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود اور مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر زیارت کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے بتایا جاتا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی کامیاب کارروائی پرزیارت انتظامیہ اور لیویزفورس کو سراہا۔

