اتوار, دسمبر 28, 2025
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںایران کا عالمی جوہری ادارے کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے کا باضابطہ...

ایران کا عالمی جوہری ادارے کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے کا باضابطہ اعلان

ایران نے عالمی جوہری ادارے کے ساتھ ستمبر میں قاہرہ میں کیے گئے معاہدے کے باضابطہ طور پر ختم ہونے کا اعلان کر دیا۔

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کے نام بھیجے گئے سرکاری مراسلے میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ یہ سمجھوتہ اب قابل اعتبار نہیں اور اسے ختم سمجھا جائے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل میں تین یورپی ممالک کی جانب سے منسوخ شدہ قراردادوں کی بحالی کے غیر قانونی اقدام کے بعد قاہرہ سمجھوتہ عملی طور پر ایران اور ایجنسی کے تعلقات اور تعاون کی بنیاد نہیں رہا۔

عباس عراقچی کے مطابق تینوں یورپی ممالک عالمی ادارے کی حیثیت اور آزادی کو داؤ پر لگا رہے ہیں اور ادارے کےساتھ تعاون کے عمل کو متاثر کر رہے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے