جمعرات, جون 26, 2025
ہومبلوچستانبلوچستان میں عید الفطر کے تین دنوں میں 493 حادثات، 10 افراد...

بلوچستان میں عید الفطر کے تین دنوں میں 493 حادثات، 10 افراد جاں بحق، 680 زخمی

کوئٹہ:عید الفطر کی خوشیاں بلوچستان میں ماتم میں بدل گئیں۔ میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹرز 1122 بلوچستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق عید کے تین دنوں میں صوبے بھر کی مختلف شاہراہوں پر 493 حادثات پیش آئے جن میں 10 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور 680 افراد زخمی ہوئے۔ اعداد و شمار کے مطابق ان تین دنوں میں N-25 شاہراہ پر 27 واقعات میں 43 افراد زخمی اور 3 افراد جاں بحق ہوئے۔ N-50 شاہراہ پر بھی 201 واقعات میں 224 افراد زخمی اور 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ دیگر شاہراہوں پر بھی متعدد حادثات رپورٹ ہوئے جن میں M-8، N-65، N-70، N-85 اور N-86 شامل ہیں۔ خضدار اور ژوب کے ٹراما سینٹرز میں بھی بالترتیب 78 اور 201 حادثات رپورٹ ہوئے۔ مرک 1122 بلوچستان کی فرض شناس ٹیموں نے فوری طور پر جائے حادثات پر پہنچ کر زخمیوں کو ریسکیو کیا اور انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ شدید زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ معمولی زخمیوں کو مرک 1122 سینٹرز میں ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے