اتوار, دسمبر 28, 2025
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںٹرمپ سعودی ولی عہد کیساتھ ایف 35 طیاروں کی ڈیل کے قریب...

ٹرمپ سعودی ولی عہد کیساتھ ایف 35 طیاروں کی ڈیل کے قریب ہیں: بلومبرگ

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آئندہ دنوں امریکا کا دورہ کریں گے جہاں ان کی صدر ٹرمپ سے ملاقات ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق یہ دورہ ایسے وقت ہو رہا ہے جب دونوں ملکوں کے درمیان کئی معاملات زیرِ بحث ہیں، جن میں مشرقی وسطیٰ کی سکیورٹی، ٹیکنالوجی  اور حالیہ غزہ بحران کے تناظر میں خطے میں تعلقات کی بحالی سمیت دیگر  امور  شامل ہیں۔

اس حوالے سے امریکی جریدے بلومبرگ نے کہا ہےکہ امریکی صدر  سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ایف 35 طیاروں کی فروخت کی ڈیل کے قریب ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور دفاعی معاہدوں پر منگل کو دستخط متوقع ہیں۔

ماہرین کے مطابق محمد بن سلمان کی واشنگٹن آمد کا مقصد امریکی دفاعی اور ٹیکنالوجی شعبوں کے ساتھ تعاون بڑھانا اور سعودی عرب کی سکیورٹی و معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔ ملاقات کے دوران اسرائیل  سعودی عرب  تعلقات کا معاملہ بھی زیرِ غور آنے کا امکان ہے۔

 ماہرین کاکہنا ہے کہ یہ ملاقات خطے کی سیاست اور مستقبل کے تعلقات میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے