جامعہ بلوچستان اور جامعہ مکران، پنجگور کے درمیان تکنیکی اور انتظامی تعاون کے فروغ کے لیے ایک اہم مفاہمتى یادداشت MoU پر دستخط کیے گئے۔ دستخط کی یہ تقریب جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر آفس میں منعقد ہوئی۔
مفاہمتى یادداشت پر جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی اور جامعہ مکران کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز بلوچ نے دستخط کیے۔ اس موقع پر جامعہ بلوچستان کے، ڈین فیکلٹی پروفیسر ڈاکٹر ایوب کاکڑ، اور ڈائریکٹر ڈی آئی ٹی جناب محمد سلال خان آفیسران۔ جبکہ جامعہ مکران کی جانب سے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سعادت بلوچ اور ڈائریکٹر فنانس جناب ولید احمد شریک ہوئے۔
جامعہ بلوچستان، جامعہ مکران کو مالیاتی امور سے متعلق جدید سافٹ ویئر سروسز فراہم کرے گا۔
جامعہ مکران کی ضروریات کے مطابق سافٹ ویئر کی تیاری، کسٹمائریشن اور مینجمنٹ کی جائے گی۔ سافٹ ویئر کی ہوسٹنگ، ٹربل شوٹنگ اور تعیناتی کے بعد ایک سال تک تکنیکی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔ جامعہ مکران کے متعلقہ عملے کو جامعہ بلوچستان میں تربیت فراہم کی جائے گی۔
سسٹمز کی تنصیب اور استعمال کے لیے درکار ہارڈویئر، ڈیٹا اور تکنیکی تعاون جامعہ مکران کی جانب سے فراہم کیا جائے گا، جبکہ جامعہ بلوچستان کی تکنیکی ٹیم کے ساتھ موثر رابطہ اور معاونت بھی یقینی بنائی جائے گی۔ سافٹ ویئر سسٹمز کی بروقت تنصیب اور تربیتی عمل کی تکمیل کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
اس معاہدے کا بنیادی مقصد دونوں جامعات کے درمیان ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانا، مالیاتی امور میں شفافیت لانا اور باہمی تکنیکی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

