کوئٹہ : آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے لیویز کے سابق رسالدار میجرز کو ایکٹنگ ڈی ایس پی کے عہدوں پر ترقی دے دی۔ آئی جی پولیس نے نئے پولیس افسران کے صوبے کے مختلف اضلاع میں تعیناتی کے احکامات بھی جاری کردیئے۔لیویز کے انضمام کے بعد لیویز کے رسالدار میجر پولیس کا حصہ بنے ہیں۔ سابق رسالدار میجرز کا ائی جی پولیس کے اقدام پر خوشی کا اظہار۔ آئی جی بلوچستان محمد طاہر کی جانب سے سابق لیویز رسالدار میجرز کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد، سینٹرل پولیس آفس پہنچنے پر نئے پولیس افسران کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ قامقام ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرایاز بلوچ، اے آئی جی آپریشنز کیپٹن ریٹائرڈنوید عالم بھی تقریب میں شریک تھے۔ انسپکٹر جنرل پولیس کا نئے افسران کو بہتر سہولیات اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع دینے کا اعلان۔ اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ لیویز سے پولیس میں شامل ہونے والے افسران قیمتی اثاثہ ہیں۔ نئے افسران کو پہلے سے بہتر سہولیات، مراعات اور ترقی کے مواقع دیں گے۔ آئی جی محمد طاہر نے افسران کے مسائل سنے اور فوری حل کے احکامات دیئے ۔

