اتوار, دسمبر 28, 2025
ہوماہم خبریںافغانستان دہشتگردی کی پشت پناہی کررہا ہے اور بھارت ساتھ ہے،خواجہ آصف

افغانستان دہشتگردی کی پشت پناہی کررہا ہے اور بھارت ساتھ ہے،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغانستان دہشتگردی کی پشت پناہی کررہا ہے اور بھارت ساتھ ہے۔ ہم کئی ماہ سے کہہ رہے ہیں دہشتگردی کے پیچھےٹی ٹی پی اور افغانستان ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں وزیردفاع نے کہا کہ کابل حکومت کی آشیرباد کے بغیر ٹی ٹی پی اس طرح کی دہشتگردی نہیں کرسکتی، بار بار بتا رہے ہیں،پہلے بھی جو حملہ ہوا تھا اس میں افغان شہری نکلے۔ کابل مانتا ہے نہ ہی ذمہ داری لیتا ہے،شہادتیں ساری دنیا کے سامنے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان دہشتگردی کی پشت پناہی کررہا ہے اور بھارت بھی ساتھ ہے، بھارت اس لئے پشت پناہی کررہا ہے کہ پاکستان میں امن قائم نہ ہوسکے، خطے میں یہ سازش بنائی گئی کہ پاکستان کو گھیر کر نقصان پہنچایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کے خلاف جنگ جیتی،دہشت گردی کے خلاف بھی کامیاب ہوں گے، زمین کے آخری کونے تک پیچھا کریں گے اور نیست و بابود کریں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے