کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی محکمہ داخلہ بلوچستان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا بلوچستان بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی-
خواتین اور بچوں کو ڈبل سواری کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا عوامی مقامات پر نقاب یا چہرہ ڈھانپنے ،مفلر، ماسک وغیرہ کے استعمال پر پابندی عائد غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکل، سیاہ شیشے اور ہتھیاروں کے استعمال و نمائش پر بھی پابندی پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع،
دھرنوں اور ریلیوں پر بھی پابندی ہوگی دھماکا خیز مواد اور سلفیورک ایسڈ کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد خلاف ورزی پر کارروائی تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت ہوگی۔
پولیس لیویز اور ایف سی کو حکم نامے پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت ڈپٹی کمشنرز کو روزانہ عملدرآمد رپورٹ محکمہ داخلہ کو ارسال کرنے کی ہدایت پابندیاں 5 نومبر کے نوٹیفکیشن میں ترمیم کرکے لگائی گئیں پابندیاں 30 نومبر 2025 تک نافذالعمل رہیں گی

