جمعرات, جنوری 22, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان عوامی پارٹی کا 27ویں آئینی ترمیم کا خیرمقدم ,صوبائی اسمبلی کی...

بلوچستان عوامی پارٹی کا 27ویں آئینی ترمیم کا خیرمقدم ,صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ مسائل کے حل میں مددگار قرار ثابت ہوگا:بی اے پی ترجمان

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان نے 27 ویں آئینی ترمیم میں بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے سے متعلق ترمیم شامل کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے ترمیمی بل سینٹ اور قومی اسمبلی سے منظور کر لیا جائے گا جس کے لئے تمام اتحادی جماعتوں سے بھی درخواست کرتے ہیں بلوچستان میں نشستوں میں اضافے سے مسائل کے حل میں کافی مدد ملے گی۔

ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی نے سینٹ میں وفاقی وزیر اعظم تارڑ کی جانب سے بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے بلوچستان کے صوبائی اسمبلی کے نشستوں میں اضافے سے متعلق تجاویزوان میں پیش کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے ہمیشہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی بات کی ہے جس کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائی گئی ہے بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کے حوالے سابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے دور میں ایوان بالا سے بل بھی منظور کیا گیا جس کے بعد معاملہ قومی اسمبلی میں رک گیا۔

ایک بار پھر جب 27 ویں آئینی ترمیم کا معاملہ سامنے آیا تو بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت نے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کرکے سیٹوں میں اضافے سے متعلق درخواست کی انہوں نے کہا کہ حکومت نے بلوچستان عوامی پارٹی کی بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کا مطالبہ منظور کر کے صوبائی اسمبلی کی نششتوں میں اضافے کی تجویز 27 ویں آئینی ترمیم شامل کر دی، جس پر حکومت کے منشور میں امید ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے دوران سینیٹ اور قومی اسمبلی سے بھی بلوچستان میں نشستوں کی اضافے سے متعلق ترمیمی بل منظور کر لیا جائے گی

بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے اضافے سے مسائل کے حل میں مدد ملے گی کیونکہ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے بکھری ہوئی آبادی ہونے کے باعث یہاں کے مسائل زیادہ ہیں نشستوں میں اضافے سے قومی و صوبائی اسمبلی میں عوام کی زیادہ سے زیادہ نمائندگی ہو سکی گی

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے