پیر, اپریل 13, 2026
ہوماہم خبریںٹرمپ انتظامیہ سے خوفزدہ نہیں، جنگ کیخلاف آواز بلند کرتا رہوں گا؛...

ٹرمپ انتظامیہ سے خوفزدہ نہیں، جنگ کیخلاف آواز بلند کرتا رہوں گا؛ پوپ لیو

ایران جنگ کی مذمت کرنے پر صدر ٹرمپ نے پوپ لیو چہاردہم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا

ٹرمپ انتظامیہ سے خوفزدہ نہیں، امن کی بات کرتا رہوں گا؛ پوپ لیو

یٹیکن کے سربراہ پوپ لیو چہاردہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کڑی تنقید کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ٹرمپ انتظامیہ سے کوئی خوف نہیں، امن کے پیغام پر قائم رہوں گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار پوپ لیو چہاردہم نے افریقی ممالک کے دورے پر روانگی کے دوران طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

پوپ لیو نے کہا کہ وہ انجیل کے پیغام کو بلند آواز میں بیان کرنے سے نہیں گھبراتے، یہ ان کی اولین ذمہ داری ہے۔ چرچ کا کام سیاست کرنا نہیں بلکہ امن کا پیغام دینا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم سیاست دان نہیں ہیں اور ہم خارجہ پالیسی کو اس نظر سے نہیں دیکھتے جیسے وہ دیکھتے ہیں لیکن میں بطور امن پسند انجیل کے پیغام پر یقین رکھتا ہوں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے