پیر, اپریل 13, 2026
ہوماہم خبریںاسلام آباد امن مذاکرات کے بعد ماحول بہتر نظر آرہا ہے، دوبارہ...

اسلام آباد امن مذاکرات کے بعد ماحول بہتر نظر آرہا ہے، دوبارہ مذاکرات کا اب بھی چانس ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امن مذاکرات کے بعد ماحول بہتر نظر آرہا ہے، میرے اندازے کے مطابق دوبارہ مذاکرات کا اب بھی چانس ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف  نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ  مذاکرات کے بعد کوئی منفی بات نظر نہیں آئی، مثبت پہلو نظر آرہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اسلام آباد امن مذاکرات کے بعد ماحول بہتر نظر آرہا ہے، دوبارہ مذاکرات کا اب بھی چانس ہے، دوبارہ مذاکرات کے حوالے سے اطمینان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اگلی نشست تک ان شاءاللہ کسی نتیجے تک پہنچ جائیں گے،  اللہ تعالی پاکستان پر بڑا مہربان ہے، بھارت میں صف ماتم ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے