پیر, اپریل 13, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان، افسران کی فیلڈ میں موجودگی جانچنے کیلئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

بلوچستان، افسران کی فیلڈ میں موجودگی جانچنے کیلئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی جانچنے کےلیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں مختلف محکموں نے بریفنگ دی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں افسران کی لائیو لوکیشن حاضری کا نظام متعارف کرانے پر اتفاق ہوا جبکہ وزیراعلیٰ نے جاری منصوبوں کو جون سے قبل مکمل کرنے کا حکم دیا۔

سرفراز بگٹی نے ضلعی افسران کو فیلڈ میں رہ کر منصوبوں پر اعلیٰ معیار کے مطابق عمل درآمد اور 10 دن سے زائد فیلڈ سے غیر حاضری پر افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ڈیجیٹل مانیٹرنگ نظام سےحکومتی کارکردگی مؤثر اور جوابدہ بنائی جائے گی، فیلڈ میں افسران کی موجودگی عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ غفلت اور تاخیر کے مرتکب افسران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی، عوامی وسائل کا مؤثر استعمال ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے