اتوار, اپریل 12, 2026
ہوماہم خبریںایران کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کے...

ایران کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کے بعد واپس روانہ

ایران کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کے بعد واپس روانہ ہوگیا۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ  اسحاق ڈار،چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے ایرانی وفد کو الوداع کہا۔

ایرانی وفد میں مجلس شوریٰ کے اسپیکر محمد باقرقالیباف اور وزیرخارجہ عباس عراقچی شامل تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے تاریخ ساز مذاکرات کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیا۔ فریقین نے مذاکرات جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔  امریکی نائب صدر کا بات چیت کو بڑی پیشرفت قرار دینا امید کی واضح بڑی کرن ہے۔

 ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی کئی پیچیدہ نکات پر مفاہمت کی تصدیق کی ہے۔ کہتے ہیں اتنے بڑے تنازع کا ایک ہی نشست میں حل ہوجانا ممکن نہ تھا۔ امریکا اور ایران کے وفود نے شاندار میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے