ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا کے حد سے زیادہ مطالبات نے مشترکہ فریم ورک اور معاہدےکی راہ میں رکاوٹ ڈالی۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز اور جوہری حقوق سمیت کئی مسائل مذاکرات میں اختلاف کا باعث بنے۔
ایرانی سرکاری میڈیا نے بتایا کہ امریکا کے حد سے زیادہ مطالبات نے مشترکہ فریم ورک اور معاہدےکی راہ میں رکاوٹ ڈالی، مذاکرات بغیر معاہدے کے ختم ہوگئے۔
اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ مذاکرات میں آبنائے ہرمز، جوہری معاملہ، جنگی ہرجانہ، پابندیوں کا خاتمہ زیربحث آئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ کا مکمل اختتام اور خطے کی صورتحال پربھی بات چیت ہوئی، ضروری ہےکہ دوسرا فریق زیادہ سے زیادہ اورغیرقانونی مطالبات سےگریزکرے اور ایران کے حقوق کو تسلیم کرے۔

