جمعرات, اپریل 9, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںاسرائیل نے حزب اللہ چیف کے پرسنل سیکرٹری کو شہید کرنے کا...

اسرائیل نے حزب اللہ چیف کے پرسنل سیکرٹری کو شہید کرنے کا دعویٰ کردیا

اسرائیل نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ چیف کے پرسنل سیکرٹری علی یوسف حارشی کو شہید کرنے اور حزب اللہ کے انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان پرتازہ حملے کیے گئےجہاں لبنان کے دارالحکومت بیروت کے نواحی علاقوں میں بھی رہائشی عمارتوں پر بمباری کرکے عمارتوں کو ملبے کا ڈھیر بنادیا۔

اس کے علاوہ  اسرائیل نے  حزب اللہ چیف کے پرسنل سیکرٹری علی یوسف حارشی کو شہید کرنے اور حزب اللہ کے انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ نے جوابی وار سے  اسرائیلی افواج اور ٹینکوں کو نشانہ بنایا اور اسرائیلی قابضین کی بستیوں پر کئی راکٹ فائر کیے جس پر اسرائیلی فوج نے زیادہ تر راکٹوں کو روکنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز کے بدترین اسرائیلی حملوں کے بعد لبنان میں یوم سوگ منایا جارہا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے