جمعرات, اپریل 9, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبیرونِ ملک بیٹھے پاکستان مخالف عناصر سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو...

بیرونِ ملک بیٹھے پاکستان مخالف عناصر سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں، علیحدگی پسند عناصر کے حق میں آواز اٹھانے والوں سے بھی کوئی رعایت نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے 19ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں گڈ گورننس کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمۂ تعلیم میں اساتذہ کی بھرتیاں سو فیصد میرٹ پر کی گئیں جبکہ 3200 بند اسکولوں کو فعال بنایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے بیرونِ ملک بیٹھے پاکستان مخالف عناصر نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں اور بلوچستان سے متعلق غیر مستند تاریخی حوالوں کے ذریعے نوجوانوں کی منفی ذہن سازی کی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ نوجوان مستند تاریخ سے آگاہی حاصل کریں اور سچ اور جھوٹ میں واضح فرق کریں۔ نوجوان پاکستان کی امید ہیں اور سوشل میڈیا سمیت ہر محاذ پر ریاست کا دفاع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تشدد پر مبنی کارروائیوں اور رویوں کا غیر متوازن ترقی سے کوئی تعلق نہیں، ریاست مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے اور بندوق کے زور پر کوئی نظریہ مسلط نہیں کیا جا سکتا۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ آئین کا آرٹیکل 5 ریاست سے غیر مشروط وفاداری کا درس دیتا ہے۔ مسنگ پرسنز کے معاملے کو ریاست کے خلاف پروپیگنڈا ٹول کے طور پر استعمال کیا گیا، تاہم مؤثر قانون سازی کے ذریعے اس مسئلے کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا گیا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے