بدھ, اپریل 8, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریں’صدرٹرمپ نےتاریخ رقم کردی‘، امریکی وزیرِ جنگ کا ایران کے خلاف فتح...

’صدرٹرمپ نےتاریخ رقم کردی‘، امریکی وزیرِ جنگ کا ایران کے خلاف فتح کا دعویٰ

امریکا کے وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ نے ایران کے ساتھ دو ہفتوں کی جنگ بندی کے بعد پریس بریفنگ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کی فوجی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور اب وہ طویل عرصے تک جنگ کے قابل نہیں رہا۔

بدھ کے روز امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ نے بریفنگ کے دوران ایران کے خلاف فوجی کارروائی کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

امریکی وزیرِ جنگ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ جنگ میں طے شدہ تمام اہداف حاصل کر لیے گئے اور ایران کی فوجی صلاحیت کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا گیا ہے۔

پیٹ ہیگستھ نے ایران کی شکست کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےایران کے خلاف صرف 10 فیصد طاقت استعمال کی اور 800اہداف کونشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی بحریہ مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے جب کہ فضائی دفاعی نظام بھی ختم کر دیا گیا ہے، اب ان کے پاس صرف زیرِ زمین بنکرز بچے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے امریکا سے جنگ بندی کی درخواست کی، جس کے بعد دونوں فریقین کے درمیان اتفاق رائے پیدا ہوا اور دو ہفتے کی جنگ بندی ہوئی۔ پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے تاریخ رقم کی ہے اور اس سے قبل کسی بھی امریکی صدر کو ایسی کامیابیاں حاصل نہیں ہوئی ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے