جمعرات, اپریل 9, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںسعودی عرب کا امریکا ایران جنگ بندی کا خیر مقدم، یو اے...

سعودی عرب کا امریکا ایران جنگ بندی کا خیر مقدم، یو اے ای نے اپنی فتح قرار دیدیا

ابو ظبی: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے مشیر انور قرقاش نے کہا ہےکہ یو اے ای نے جنگ میں کامیابی حاصل کی۔

یو اے ای کے صدر کے مشیر نے کہا کہ جنگ کے دوران اماراتی دفاع نے خودمختاری اور وقار کا تحفظ کیا اور ہم نے جنگ میں کامیابی حاصل کی۔ 

انور قرقاش کا کہنا تھا کہ دشمن کی جارحیت کے باوجود ترقیاتی کامیابیاں محفوظ رہیں، امارات خطے کے پیچیدہ حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اماراتی قیادت کا مستقبل کی تشکیل میں مضبوط کردار رہے گا، طاقت، استحکام اور ثابت قدمی سے اماراتی ماڈل مزید مضبوط ہوگا۔

دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ نے امریکا ایران جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمزکوکھلناچاہیے، امید ہے جنگ بندی جامع پائیدار امن کی طرف لےجائےگی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے