جمعہ, اپریل 3, 2026
ہوماہم خبریںوزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا بڑا...

وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا بڑا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا بڑا اعلان کر دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے قومی بچت اور کفایت شعاری کے جامع پروگرام پر پنجاب میں وسیع عمل درآمد کا آغاز ہوگیا۔ وزیراعلیٰ نے تاریخی عالمی بحران میں پنجاب کے عوام کے ریلیف کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا۔

فیصلے کے مطابق اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس سروس، اسپیڈو بس اور گرین الیکٹرو بس میں سفر کے دوران شہریوں کو ٹکٹ نہیں خریدنا پڑے گا۔اس کے ساتھ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زراعت، خوراک اور کسان کے تحفظ کے لیے نقد رقم دینے کا بھی فیصلہ کیا۔ انہوں نے کاشت کاروں کو فی ایکڑ فی لیٹر ڈیزل پر 100 روپے سبسڈی کا اعلان بھی کر دیا۔

موٹر سائیکل سواروں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے تحت ہر رجسٹرڈ بائیک والے شہری کو 20 لیٹر پر 100 روپے سبسڈی ملے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عالمی بحران کے باوجود ایک ماہ تک پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اور نرخ برقرار رکھنے پر وزیرا عظم محمد شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ ایک ماہ میں اربوں روپے کا ریلیف دے کر وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو مشکلات سے بچانے کی بھرپور اور مخلصانہ کوشش کی، وزیراعظم نے بدترین معاشی صورتحال میں عوام کو ریلیف دیا ہے، مشکل حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ ان غیر معمولی حالات میں شہری ذاتی سواری کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں، جنگ کے نتیجے میں پوری دنیا شدید عالمی معاشی بحران کا شکار ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان درآمدی تیل پر انحصار کی وجہ سے جنگ کے اثرات سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے، وعدہ ہے کہ حالات کی بہتری کے ساتھ ہی عوام کو معاشی بوجھ سے نجات دلائیں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے