کچلاک کے علاقے کلی کتیر کے قریب لنک روڈ سے ایک نامعلوم نوجوان لڑکی کی گولیوں سے چھلنی بوری بند لاش ملی ہے۔اطلاع ملتے ہی کچلاک پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

