بدھ, اپریل 1, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںحکمران بلوچستان کے مسائل پر توجہ دیں: سراج الحق

حکمران بلوچستان کے مسائل پر توجہ دیں: سراج الحق

سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکمران بلوچستان کے مسائل پر توجہ دیں۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ بلوچستان رقبے، سیاسی و سماجی لحاظ سے اہم صوبہ ہے، ماضی میں لوگ مایوس ہو کر سیاستدانوں کی طرف جاتے تھے، آج سیاستدان بے بس ہو چکے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمیشہ سینیٹ میں بطور سینیٹر بلوچستان کی ترجمانی کی۔ اب بھی وقت ہے کہ حکمران بلوچستان کے مسائل پر توجہ دیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ جب تک تمام ادارے اپنا کام نہیں کریں گے اس وقت تک مسائل حل نہیں ہو سکتے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے