بدھ, اپریل 1, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںایران کے علاقائی اتحادی اب اسرائیل کیلئے خطرہ نہیں رہے: نیتن یاہو

ایران کے علاقائی اتحادی اب اسرائیل کیلئے خطرہ نہیں رہے: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے علاقائی اتحادی اب اسرائیل کے لیے خطرہ نہیں رہے۔

اپنے ایک بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ اس جنگ نے ہمیں خطے میں ایران کے خلاف نیا اتحاد بنانے کا موقع فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے خطے کے اہم ممالک کے ساتھ اتحاد بنا رہے ہیں، کیونکہ ایران اب بھی اسرائیل پر ڈرون اور میزائل داغنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق نیتن یاہو نے اتحاد میں شامل ممالک کے نام نہیں بتائے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو سے تین ہفتوں میں ایران جنگ سے باہر نکلنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا فوجی کارروائی کا اصل مقصد ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا تھا اور یہ ہدف حاصل کر لیا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے