جمعرات, مارچ 26, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںاسرائیلی حکام کا پاسداران انقلاب کی بحریہ کے سربراہ علی رضا تنگسیری...

اسرائیلی حکام کا پاسداران انقلاب کی بحریہ کے سربراہ علی رضا تنگسیری کو شہید کرنے کا دعویٰ

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب نیوی کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کو ایک فضائی حملے میں شہید کر دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک اسرائیلی عہدیدار نے بتایا ہے کہ حملہ ایرانی شہر بندر عباس میں کیا گیا جہاں تنگسیری کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ 

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ کمانڈر علی رضا آبنائے ہرمز کی بندش کے منصوبے کے مرکزی ذمے دار سمجھے جاتے تھے تاہم ایران یا اسرائیلی فوج کی جانب سے اس خبر کی باضابطہ تصدیق ابھی تک نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل نے ایران پر مشترکہ حملے کیے تھے جن کے بعد خطے میں باقاعدہ جنگ شروع ہو گئی تھی۔ 

ایران نے اس کے جواب میں ڈرون اور میزائل حملے کیے جن میں خلیجی ممالک بھی متاثر ہوئے۔

دوسری جانب ایران اب بھی آبنائے ہرمز پر دباؤ برقرار رکھے ہوئے ہے جو عالمی توانائی تجارت کے لیے نہایت اہم سمندری گزر گاہ سمجھی جاتی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے