جمعرات, مارچ 26, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںدنیا وسیع جنگ کے خطرے کی طرف بڑھ رہی ہے، انتونیو گوتریس...

دنیا وسیع جنگ کے خطرے کی طرف بڑھ رہی ہے، انتونیو گوتریس نے خبردار کردیا

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ مشرقی وسطیٰ کی جنگ قابو سے باہر ہوگئی ہے، دنیا وسیع جنگ کےخطرے کی طرف بڑھ رہی ہے۔ 

ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ مذاکرات اور امن کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا کامیاب ہونا ضروری ہے، اب وقت آگیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل جنگ ختم کریں، ایران پڑوسیوں پر حملے فوری روکے۔ 

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی طویل بندش تیل، گیس اور کھاد کی نقل وحرکت روک رہی ہے۔ یہ رکاوٹ عالمی کاشتکاری کے اہم موسم میں انتہائی سنگین صورتحال پیدا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لبنان کو دوسرا غزہ نہیں بنایا جائے، غزہ جیسی کارروائیاں لبنان میں نہیں دہرائی جائیں، لبنان میں اسرائیلی فوجی آپریشن روکا جائے، حزب اللہ اسرائیل پر حملے روکے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے