جمعہ, مارچ 20, 2026
ہوماہم خبریںوزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ٹیلیفونک گفتگو، عید کی مبارکباد

وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ٹیلیفونک گفتگو، عید کی مبارکباد

وزیراعظم شہبازشریف نے جمہوریہ آذر بائیجان کے صدر کو عید کی مبارکباد پیش کی ہے۔

شہبازشریف  نے  عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر مبارکباد کے تبادلےکےلیے آذربائیجان کے صدرکو ٹیلیفون کیا۔

گفتگو میں وزیراعظم نے آذربائیجان کے صدر اور برادر عوام کو عید الفطر کی دلی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں کی امت کی صفوں میں اتحاد کی بھی دعا کی گئی جبکہ  ایران اور خلیج میں جاری کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف نے  آذربائیجان کےخلاف حملوں کی شدید مذمت کا اعادہ کیا اور  مشکل کی اس گھڑی میں آذربائیجان کے برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار بھی کیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے