جمعہ, مارچ 20, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںعلی لاریجانی مذاکرات کی میز پر معاملات طے کرسکتے تھے، سابق سربراہ...

علی لاریجانی مذاکرات کی میز پر معاملات طے کرسکتے تھے، سابق سربراہ آئی اے ای اے

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سابق سربراہ محمد البرادعی نے کہا کہ  ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کے ساتھ میز  پربیٹھ کر معاملات طے کیے جا سکتے تھے۔

اپنے ایک بیان میں محمد البرادعی نے ایران کی قومی سلامتی کونسل کے شہید سیکرٹری  کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہےکہ کم لوگ جانتےہیں علی لاریجانی نے جرمن فلسفی عمانویل کانٹ پر چارکتابیں لکھی تھیں، وہ فلسفی اور ایک ایسے مذاکرات کار  تھے جن کے ساتھ میز پربیٹھ کر معاملات طے کیے جا سکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شہادت سے چند روزپہلے علی لاریجانی کی روسی صدرپیوٹن سے ملاقات ہوئی تھی، کریملن میں ہوئی اس ملاقات سے پہلے نماز کا وقت ہونے پرلاریجانی نے دروازے کے دو میٹس جوڑ کر کاغذ اور رومال بچھا کرنماز ادا کی تھی، ان کی شہادت کے بعد وہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے