کوئٹہ: ایس ایس پی سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ ڈاکٹر محمد سمیع ملک کی پریس کانفرنس ایس سی آئی ڈبلیو نے مختلف اہم اور اس اندھے قتل اور ڈکیتی کے کیسز حل کر لیے، 80 سالہ خاتون کو بے دردی سے قتل کیا گیا تھا، ایس ایس پی ٹیم کی محنت کی بدولت اندھا قتل حل کر لیا گیا،
سریاب کے خلیفہ گلی میں قتل کے کیس کو حل کیا گیا،مشرقی بائی پاس درانی ٹاون میں بھی قتل کا کیس حل گیا گیا، ایس سی آئی ڈبلیو نے پولیس کی وردی میں جرائم پیشہ افراد کو بے نقاب کیا،
گینگ سے پولیس کی وردیاں بھی برآمد کی گئی، ایس ایس پی ایس سی آئی ڈبلیو ساڑے گیارہ کروڑ روپے کی ڈکیتی میں ملوث افراد گرفتار کئے گئے، ڈکیتی کی واردات میں پولیس کے اہلکار بھی ملوث تھے، کوشش ہے کہ ڈکیتی کی رقم بھی برآمد کی جائے، ایس سی آئی ڈبلیو نے 48 گھنٹوں میں خاتون کے ساتھ زیادتی کے کیسز کو نمٹادیا، ڈاکٹر سمیع ملک

